نوشہر ‘ کینٹ پولیس کی کارروائی‘ بیکری اور گھر سے چوری کرنیوالے ملزمان گرفتار ‘ مال مسروقہ برآمد ‘ منشیات سمگلر گرفتار

جمعرات 9 فروری 2017 18:35

پشاور۔09 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) کینٹ سرکل پولیس نے لعل کرتی بیکری اورمانکی شریف میں گھر سے چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا ‘ ایک اور کارروائی میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزم کے قبضہ سے دو کلو 370گرام اعلی کوالٹی چرس برآمدکرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گوہر علی ولد زرد علی نے کینٹ پولیس کورپورٹ کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنی بیکری سے کسی کام کی غرض سے گودام گیا واپسی پر پتہ چلا کہ میری دراز کا تالہ کسی نے توڑ کر 70ہزار روپے چوری کر لیے ہیں ۔

اسی طرح تھانہ کلاں میں بخت زادہ ولد شیرزادہ سکنہ مانکی شریف نے پورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میری عدم موجودگی میں میرے گھرسے نامعلوم چور95ہزار روپے ،پستول ،موبائل فون،میموری کارڈ ،ڈیجیٹل کیمرہ لے گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے لعل کرتی بیکری مقدمہ میں ملزم رحمت ہادی ولد خان زمان سکنہ ناگومان پشاور کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والی سوزوکی پک اپ نمبری8421پشاور ،چوری کی گئی رقم 70ہزار روپے برآمد کر لیے گئے ۔

اسی طرح مانکی شریف چوری میں ملزم قادر شاہ ولد کمال شاہ سکنہ بھادر خیل زیارت کاکا صاحب کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کرلیاگیا۔دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ کلاں نے پیر سباق صنوبر کلی میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شاہ ولی دلد ظفر علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2370گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرلی ۔

متعلقہ عنوان :