مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کے باوجود فر یڈم پارٹی کا وفدافضل گورو کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے دوآبگاہ پہنچنے میں کا میاب

شبیر احمد شاہ نے افضل گورو کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات کی ، ہڑتال کر نے پر عوام کا شکریہ

جمعرات 9 فروری 2017 20:14

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں جموںوکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے شہید محمد افضل گورو کو ان کی شہادت کی برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پارٹی کے سربراہ اور سینئر حریت رہنماء شبیر احمد شاہ کی ہدایت پر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کا وفد مولوی بشیر کی قیادت میںبھارتی فورسز کی طرف سے عائد پابندیوں اور قدغنوں کے باوجود شہید محمد افضل گورو کے آبائی گائوں دوآبگاہ سوپور پہنچے میں کامیاب ہو گیا ۔

وفد کے ارکین نے شہید محمد افضل گورو کے لواحقین سے ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار کیا ۔ وفد نے لو احقین تک شبیر احمد شاہ کا پیغام پہنچا یااور یقین دلایا کہ قوم شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کی میتوںکی واپسی کیلئے اُن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس سلسلے میں کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

وفد کے اراکین نے شہید محمد افضل گورو کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اجتماعی ضمیر کی تسکین کیلئے افضل گورو کو پھانسی دینے سے نوجوان نسل کو پیغام ملا ہے کہ نام نہاد جمہوریت کا دعویدار بھارت مقبوضہ کشمیرمیںانسانی حقوق پامال کررہا ہے اورنہتے کشمیریوں پر ظلم و تشدد کے ذریعے اپنے جبری تسلط کو طول دے رہا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ محمد افضل گورو سمیت تمام کشمیر ی شہداء کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاںنہیں جانے دیا جائیگا ۔انہوںنے یقین دلایا پوری قوم ان کے ساتھ ہے اور جس مقصد کے لئے شہید افضل ؒ نے اپنی جا ن کا نذرانہ پیش کیا ہے اسکے حصول کیلئے ہر گھر سے افضل پیدا ہوں گے۔ انہوںنے شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ۔

شبیر احمد شاہ نے شہید محمد افضل گوروکے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان سے ملاقات کیلئے آنا چاہتے تھے تاہم مسلسل نظربندی کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا۔انھوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے افضل گوروکو ایک عظیم مقصد کیلئے چنا تھااور وہ اپنے مقصد میںکامیاب ہوئے۔ وفد میں مولوی بشیر احمد، ،محمد یوسف بٹ ،غلام محمد مقدم ،محمد ابراہیم ،ضمیر احمد اور دیگر شامل تھے شبیر احمد شاہ نے جمعرات کو مکمل ہڑتال کرنے پر کشمیری عوام کا شکریہ ادا کیا اوران سے گیارہ فروری بروز ہفتہ کو شہید محمد مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر بھی مکمل ہڑتال کی اپیل دہرائی ۔

متعلقہ عنوان :