وزیراعظم آزادکشمیراور وزیرتعلیم کے وژن کے مطابق تعلیم کے فروغ اور پڑھے لکھے کشمیر پر کام کررہے ہیں،ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سیدسلیم گردیزی

بدھ 15 فروری 2017 19:18

ہٹیاں بالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم آزادکشمیر سیدسلیم گردیزی نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان ،وزیرتعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کے ویزژن کے مطابق تعلیم کے فروغ اور پڑھے لکھے کشمیر پر کام کررہے ہیںمحکمہ تعلیم نے جہالت کے خاتمے علم شعور وآگہی کے علاوہ اعلی تعلیم کے حصول کو فوکس کررکھا ہے محکمہ تعلیم میں مکمل طور پر اصلاحات نافذ عمل ہیں جن کے ثمرات بہت جلد ملنا شروع ہوجائیں گئے آن ڈیوٹی سسٹم منسلکی سسٹم،نے تعلیمی ادارہ جات کو تباہ کرکے رکھ دیا تھا جس کے تدارک کے لئے اقدامات کرکے عملی طور پر اساتذہ کرام کو اپنی اپنی جائے تعیناتی حاضر ڈیوٹی کردیا ہے جو اساتذہ فرائض منصبی کی ادائیگی نہ کرسکے ان سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی محکمہ تعلیم سے سیاست کا خاتمہ کردیا ہے آئندہ حقدارون کو حقوق ملیں گئے ریاست میں طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کر کے یکساں نظام تعلیم رائج کردیا ہے آزادجموں کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کا جدیدترین نصاب مرتب کرکے مارکیٹس میں دستیاب کیا جاچکا ہے اور چھ ہزار اساتذہ کو جدید مرتب شدہ نصاب تعلیم کو پڑھانے اور تعلیمی مہارتیں بروئے کار لانے کے لیئے ورکشاپس کرائی جائیں گی تعلیمی سیشن شروع ہوتے ہی اساتذہ کو ورکشاپس کے لیئے مرحلہ وار منتخب کرکے ورکشاپس کا انعقاد قریب ترین اسٹیشن پر منعقد کیا جائے گا تاکہ اساتذہ کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہوسکیں انہوں نے کہا کہ جو اساتذہ کرام بہترین نتائج نہیں دے سکیں گئے ان کی تنخواہیں بند کی جائیں گی اور معطلیاں بھی ہوں گی ساٹھ فیصد نتائج کے حامل اساتذہ کرام کی سالانہ انکریمنٹ لگائی جائیں گی ضلعی تعلیمی ایلمنٹری بورڈزکے سالانہ نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائیاں ہون گی تبادلہ جات کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ عرصہ قیام کو ملحوظ کاطر رکھتے ہوئے اساتذہ کے تبادلہ جات کیئے جائیں گئے اور اساتذہ کے تبادلہ جات کے حوالہ سے رولز نافذ العمل ہیں ان پر ہی کاربند رہا جائے گا پرائمری اساتذہ کے تبادلہ جات ان کی آبائی یونین کونسل کے تعلیمی ادارہ جات ،جبکہ جونیئر کے تبادلہ جات حلقہ میں ہوں گئے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم آزادکشمیر سیدسلیم گردیزی نے دورہ ہٹیاں بالا کے دوران کیا جبکہ ان کے ہمراہ ڈی ای او مردانہ راجہ طارق محمود بھی تھے اس کے علاوہ انہوں نے گجربانڈی ہائی سکول مین پودا لگا کر شجر کاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :