کل سے اسلام آباد، بالائی پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ، پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 17 فروری 2017 12:13

کل سے اسلام آباد، بالائی پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) محکمہ موسمیات نے کل ہفتہ اور اتوار کے روز سے اسلام آباد، بالائی پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر ، کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ کالام میں 6 ملی میٹر، پاراچنار5، میرکھانی4، چترال2، بگروٹ6، ہنزہ5، گوپس2 اور گلگت میں ایک ملی میٹر بارش جبکہ استور میں ایک انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :