لاہور خود کش دھماکے کے بعد پولیس ‘ حساس اداروں کے سرچ آپریشنز جاری ،متعدد کو حراست میں لے لیا گیا

مختلف مقامات پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے خصوصی مشقیں بھی کی گئیں،ڈولفن فورس کی بھی شرکت

ہفتہ 18 فروری 2017 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) چیئرنگ کراس چوک میں خود کش دھماکے کے بعد پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے جس میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس کی طرف سے مختلف مقامات پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے خصوصی مشقیں بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس اور حساس اداروں کی طرف سے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے جس میں سینکڑوںں افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی اور اس دوران بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی ۔اپنی شناخت ظاہر نہ کر اسکنے والے متعدد افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا گیا ۔علاوہ ازیں پولیس کی طرف سے کسی بھی نا خوشگوارہ واقعہ سے نمٹنے کیلئے سمن آباد ڈونگی گرائونڈ اور اقبال ٹائون میں بھیکے وال موڑ پر واقع چرچ میں خصوصی مشقیں کی گئی جس میں ڈولفن فور س کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :