چناری، سیاہ چن پر جان کا نذرانہ دینے والے پاک فوج کا جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گائوں میں سپرد خاک

بدھ 22 فروری 2017 19:28

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) سیاچن پر دفاع وطن کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کر جانے والے پاک فوج کے جوان اور ضلع ہٹیاں بالا کے سپوت کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گائوں ککڑواڑہ میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی ،آرمی ،سول حکام سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیاچن پر فرائض سر انجام دیتے ہوئے شہادت کا رتبہ حاصل کر نے والے ضلع ہٹیاں بالا کے گائوں ککڑواڑہ کے رہائشی پاک فوج کے جوان راجہ اظہر گلاب کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے شہید راجہ اظہر کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑہائی گئی جبکہ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے قبر پر سلامی دی اس موقعہ پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے کہا کہ راجہ اظہر شہید کے گھر میں تیسری شہادت ہے شہید تو اس دنیا سے چلا جاتا ہے لیکن قوم کے لیے بہت کچھ کر کے جاتا ہے راجہ اظہر کی شہادت سے اس علاقہ کا سرفخر سے بلندہو گیا ہے ان کی شہادت سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ اس علاقہ کے لوگ غیور اور بہادر ہیں اور وطن پاکستان کے لیے جان دینے سے بھی گریز نہیں کرتے آزاد کشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کرتا رہے گا دریں اثناء سابق چیئرمین وزیراعظم معائینہ و عملدرآمد کمشن صاحبزادہ اشفاق ظفر ،یونین آف جرنلسٹ ضلع ہٹیاں بالا کے صدر اعجاز احمد میر اور دیگر نے شہید راجہ اظہر کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے

متعلقہ عنوان :