عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات و جدید سہولیات فراہم کرنے لئے حکومت پنجاب عملی اقدامات کررہی ہے،ڈپٹی کمشنرسیف انور جپہ

بدھ 22 فروری 2017 22:21

مظفرگڑھ۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات و جدید سہولیات فراہم کرنے لئے حکومت پنجاب عملی اقدامات کررہی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے سمیت مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوںنے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور دیگر عملہ حاضری کو یقینی بنائیں غیر حاضری کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگر عملے کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے مزیدکہا کہ ضلع کے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتالوں ، دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت میں صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اور ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو بھی صفائی کی ترغیب دی جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں سے اخلاق سے پیش آیا جائے اور تمام سہولیات بلا امتیاز مریضوں کو فراہم کی جائیں، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں سی عیادت بھی کی اور ان سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا جس پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو ادویات سمیت تمام سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ان سے رابطہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ان کے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :