مقبوضہ کشمیر ،مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے نیا احتجاجی کیلنڈر جاری

پروگرام کے تحت تین اوردس مارچ کویوم مزاحمت منایا جائیگا

پیر 27 فروری 2017 19:07

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے پندرہ مارچ تک کے لیے نیا احتجاجی کیلنڈر جاری کردیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی کیلنڈر کے تحت یکم مارچ بروزبدھ کو کشمیر ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کئے جانے کے خلاف پر امن احتجاج کریگی ۔

تین مارچ بروز جمعہ کوبے گناہ کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر یوم مزاحمت منایا جائیگا ۔ نماز جمعہ کے بعد پوری وادی کشمیرمیں پرامن احتجاجی مظاہرے کئے جائیںگے۔ چار مارچ بروز ہفتہ کو تاجر ایک گھنٹے کیلئے دھرنا دیںگے۔ چھ مارچ بروز پیرکو نماز ظہر کے بعد حریت رہنماء اورکارکن مشترکہ دھرنا دیں گے۔

(جاری ہے)

آٹھ مارچ کو بار ایسوسی ایشن عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کئے جانے کیخلاف پر امن احتجاجی مظاہرے کرینگے۔

دس مارچ کو یوم مزاحمت منایا جائیگا ۔نماز جمعہ کے بعد پوری وادی کشمیرمیں پرامن مظاہرے کئے جائیںگے۔ گیارہ مارچ کو تاجر اور ٹرانسپوٹرز احتجاج کریں گے اور ایک گھنٹے کیلئے احتجاجی دھرنا دینگے۔ تیرہ مارچ کو حریت رہنماء اور کارکن احتجاجی دھرنے دینگے ۔ پندرہ مارچ کو بار ایسوسی ایشن پر امن مظاہرے کریگی ۔

متعلقہ عنوان :