حریت کارہنمائوں کی کشمیری نوجوانوںکیساتھ بھارتی رویے کی شدید مذمت

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں نئی خون ریزی کی سازش کررہا ہے ، بیان

منگل 28 فروری 2017 19:54

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ بھارت جموںوکشمیرمیں ڈوول حکمت عملی پر عمل درآمد کے ذریعے ایک با ر پھر خون ریزی کی سازش کررہا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی انتظامیہ صورتحال کو کشیدہ کرنے پر تلی ہو ئی ہے اور اس مقصد کیلئے وہ مقبوضہ علاقے کو مزید غیر یقینیت کی طرف دھکیلنے کی کوشش کررہی ہے ۔

حریت کانفرنس نے بھارتی فوج کے سربراہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قابض انتظامیہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے مساجد اور دینی مکاتب فکر کو قابو میں کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ حریت ترجمان نے عوام سے کہاکہ وہ صرف مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے جاری پروگراموں پر عمل کریں۔

(جاری ہے)

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئررہنمااور نجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغاسید حسن الموسوی الصفوی نے ایک بیان میںمدارس اور مساجد کو کنٹرول کرنے کی بھارتی پالیسی پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت نے پہلے ہی جموںوکشمیر کے مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے ایک منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے ۔

تاہم انہوںنے عزم ظاہر کیا کہ مختلف مکاتب فکر کے درمیان اختلافات کو ہوادینے کی بھارتی سازش کو ناکام بنادیا جائیگا۔دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے ایک بیان میںکہاہے کہ بھارت وادی کشمیرمیں ہندتوانافذ کرنے کی کوشش کر رہاہے۔ مولانا غلام رسول حامی نے جو 40مذہبی تنظیموں کے اتحاد کے سربراہ ہیں بھی ایک بیان میں کہاہے کہ کشمیری عوام دیگر ہتھکنڈوں کی طرح اس ساز ش کوبھی ناکام بنا دیںگے۔

ادھر جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک ، میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم ، جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر اور دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں پورے مقبوضہ علاقے میںبھارتی فورسز کی طرف سے رات کے وقت چھاپے اور نوجوانوںکی جبری گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوںنے کشمیری نوجوانوں اور بچوں کے ساتھ ھ قابض انتظامیہ کے غیر انسانی اور انتقامی رویے پر افسوس ظاہر کیا۔ مقبوضہ کشمیر کی ایک عدالت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء مسرت عالم بٹ کی ضمانت کے احکامات پر حکم امتناہی میں بارہ روز کی مزیدتوسیع کر دی ہے ۔ مسرت عالم اس وقت بانڈی پورہ کے سنبل پولیس اسٹیشن میں نظربندہیں۔

متعلقہ عنوان :