ہندوستان سے کشمیریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیں گے، عبدالرشید ترابی

ہفتہ 4 مارچ 2017 18:25

چڑہوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان سے کشمیریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیں گے ،لیفٹنینٹ راجہ خاورعدالت شہیدکو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ ان کی شہادت نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری قوم کواس پر فخر ہے ،خاور عدالت شہید نے ملک وملت کی سلامتی سربلندی اور بقاء کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے ،ہندوستانی افواج نے چڑہوئی کے علاقے ٹائیں میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے اشفاق کی شہادت بزدلانہ کاروائی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوںنے لیفٹنینٹ راجہ خاور عدالت شہید کے والد اور لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے ٹائیں جا کر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے اشفاق کے لواحقین سے بھی اظہار ہمدردی کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما محمود الحسن چودھری ،امیر ضلع حبیب الرحمان آفاقی ایڈووکیٹ ،امتیاز دانش،سلمان قاضی،فیاض بٹ سمیت دیگر قائدین موجود تھے ،ان مواقعوں پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ سیز فائر لائن کے ملحقہ آبادی پہلی دفاعی لائن ہے ہندوستان کی افواج ان علاقوں میں شہریوں کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی کا کھلا ثبوت دے رہی ہیں حکومت آزاد کشمیر ان علاقوں میںہندوستانی افواج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے لواحقین کی فوری امداد کا بندوبست کرے ،شہداء کے لواحقین کے لیے روزگار میں کوٹہ مختص کرے ،حکومت اور انتظامیہ ان علاقوں کے حوالے سے ہمیشہ باخبر رہے اور جہاں بھی حادثہ ہو تو فوری طور پر وہاں پہنچ کر شہداء کے لواحقین کی حوصلہ افزائی کی جائے ان کی امداد کی جائے تا کہ وہ پریشان نہ ہوں ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ یہ خطہ ہمارے اسلاف نے جہاد کے ذریعے آزاد کروایا تھا اور ہم اپنے آزاد خطے کی ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے اور بقیہ کشمیر بھی آزاد کروائیں گے ،بزدل بھارتی افواج بیس کیمپ کے عوام کو خوفزدہ نہیں کر سکتی یہ شہداء اور غازیوں کے وارث ہیں وہ اپنی آزادی کی حفاظت کرنا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کو ان قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے اور قربان ہونے والوں کے لواحقین کی فوری مدد کرنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :