لیفٹیننٹ راجہ خاور عدالت شہید کی قربانی وادی بناہ کھوئی رٹہ کے عوام کے لیے فخر کی بات ہے ‘راجہ افضل سبحانی

اتوار 5 مارچ 2017 18:22

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مارچ2017ء) لیفٹیننٹ راجہ خاور عدالت شہید کی قربانی وادی بناہ کھوئی رٹہ کے عوام کے لیے فخر کی بات ہے عظیم سپوت اور شہید کی قربانی کو مدتوں یاد رکھا جائے گا کم عمر نوجوانوں کے لیے ایک مثال قائم کر دی شہادت پر شہید کے والدین کو فخر ہونا چاہیے کہ ان کے لخت جگر نے وطن عزیز کے لیے اپنا لہو پیش کر کے تاریخ رقم کر دی شہید کو زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار کھوئی رٹہ کے سیاسی ، سماجی ، تاجروں راجہ افضل سبحانی ، مجیب اکبر راجہ اور شاہد اکبر راجہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا رہنمائوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ راجہ خاور عدالت قوم کا قیمتی اثاثہ تھے جنہوں نے ملک کا دفاع کرتے ہوئے دہشتگردوں کو واصل جنہم کرتے ہوئے وطن عزیز کا قرض اتارا لیفٹیننٹ راجہ خاور عدالت شہید نے نہ صرف وادی بناہ بلکہ پورے آزاد خطہ کے عوام کے سر فخر سے بلند کر دیئے عظیم سپوت اور شہید کر قربانی کو مدتوں یاد رکھا جائے گا شہید کو زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :