پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماہ اشرف خان انتقال کر گئے

پیر 6 مارچ 2017 17:44

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماہ اشرف خان انتقال کر گئے
آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماہ اشرف خان انتقال کر گئے، علاقہ کی فضا سوگوار، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، آبائی قبرستان میں سپرد خاک۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی اور سینئر رہنماہ اشرف خان آف پالڑی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔ انھیں اتوار کی شام معمولی تکلیف ہوئی تھی۔

طبی امداد کے لئے ایم ڈی ایس چمبر لے جایا گیا ہے ۔ لیکن جاں بر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ ان کی میت آبائی گائوںپالڑی میں لائی گئی تو پورے علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی، سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید علاقہ کا دور منسوخ کرتے ہوئے جنازہ میں شریک ہوئے ہیں۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد ضلعی آفیسران سیاسی و سماجی رہنمائوں نے شرکت کی ہے۔

(جاری ہے)

تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں عبدالوحید، خواجہ فیاض حسین، راجہ ساجد خان، شفقت خان، حیات اعوان نے کہا ہے اشرف خان انتہائی مخلص سیاسی و سماجی رہنماہ تھے ہمیشہ استقامت اور بہادری کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا ہے۔ کبھی کسی آمر جابر کے سامنے سرنگوں نہیں ہوئے ایک بہترین سیاسی کارکن کی طرح انھوں نے عوام کی رہنمائی کی ہے۔ عوام کے مسائل پر سمجھوتہ نہیں کیا خدا ان جوار رحمت میں جگہ دے ان کے مشن کو پورا کیا جائے گا۔ تعزیتی ریفرنس کے شرکاء نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :