ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت دیگر تنظیموں کی گزشتہ دنوں وزیراعظم آزاد کشمیرپر بھمبر میں ہونیوالے پتھرائو کی مذمت

منگل 7 مارچ 2017 19:26

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گزشتہ دنوں بھمبر میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حید ر خان کی کنوائی کو روکنے اور پتھرائوکرنے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی شدید پامالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری ریاست کے اند ر ایسا گھنائونا کھیل دہشتگردی کو ہوا دینے کے برابر ہے جس کے حوالے سے انھوں نے اقوام متحدہ کو باقاعدہ خط بھی لکھا جس میں انھوں نے بھمبرواقع کی شدید مذمت بھی کی اور اس واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کو منظر عام پر لانا ضروری ہے جبکہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فارو ق حیدر خان کے کنوائی کو روکنے اور ان پرپتھرائو کرنے کی کوشش ریاست کے حق میں بہتر نہیں ہے اس میں غلط تاثرات رونما ہورہے ہیں جمہوری ملک میں ایسا واقعات کو حکومت گرانے کے متعارف سمجھا جاتا ہے جو کہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے انھوں نے اس بارے اقوام متحدہ میں شامل دیگر تنظیموں سے بھی اس واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور بھمبر واقع کی شدید مذمت بھی کی جبکہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے پریس سیکرٹری راجہ وسیم خان سے اس بارے باقاعدہ تفصیلی گفتگو اور وزیر اعظم کی خیریت بھی دریافت کی ۔

متعلقہ عنوان :