مقبوضہ کشمیر ، ترال میں مسلسل چوتھے روز بھی ہڑتال کا سلسلہ جار ی رہا

بدھ 8 مارچ 2017 20:06

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو مجاہدوں کی شہادت پرترال قصبے میں بدھ کومسلسل چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

فوجیوں نے عاقب اور اسامہ نامی مجاہدین کو اتوار کے روز ترال کے علاقے ہفو نازنین پورہ میں ایک پر تشدد آپریشن کے دوران شہید کیا تھا۔ قصبے میں تما م دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد ورفت معطل رہی۔ لوگ بڑی تعداد میں شہید مجاہد عاقب کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ترال کے گائوںہایونہ میں واقع انکے گھر جاتے رہے۔

متعلقہ عنوان :