منگلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول سے نیچے آگیا ،ڈیم میں موجود ہزاروں مچھلیاں پانی سے باہر آگئیں

بدھ 8 مارچ 2017 22:46

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مارچ2017ء) منگلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول سے نیچے آگیا ہے جسکی وجہ سے ڈیم میں موجود ہزاروں مچھلیاں پانی سے باہر آگئیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز کیمطابق ایک دن میں 8فٹ پانی کا لیول کم ہونے کی وجہ سے ہزاروں مچھلیاں پانی سے باہر آگئیں۔

(جاری ہے)

رواں سال منگلا ڈیم میں مچھلی کا ٹھیکہ نہ دیے جانے کی وجہ سے بہت بڑی تعداد میں مچھلی منگلا ڈیم میں موجود ہے اور آکسیجن کی کمی اور پانی ڈیڈ لیول سے نیچے جانے کی وجہ سے ہزاروں مچھلیاں منگلا ڈیم سے باہر آچکی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واپڈا اور ارسا سے اپیل کی ہے کہ چند دن منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج بند کیا جائے بصورت دیگر کروڑوں روپے کی مچھلی ضائع ہو سکتی اور کئی نایاب اقسام کی مچھلیاں ختم ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :