دو لاکھ شہداء کی وجہ سے آج کشمیریوں کے اندر جذبہ تحریک آزادی پہلے سے مزید بڑھ چکا ہے ‘کشمیرکے بزرگ، نوجوان ،بچے تک بھارتی افواج کے آگے سینہ تان کر کھڑے ہیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء چیئرمین جموںوکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا کی بات چیت

بدھ 15 مارچ 2017 17:04

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء چیئرمین جموںوکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نے کہا ہے کہ دو لاکھ شہداء کی وجہ سے آج کشمیریوں کے اندر جذبہ تحریک آزادی پہلے سے مزید بڑھ چکا ہے کشمیرکے بزرگ، نوجوان ،بچے تک بھارتی افواج کے آگے سینہ تان کر کھڑے ہیں کشمیریوں کی آزادی کیلئے شہداء کشمیر نے جو قربانیاں وہ آج ایک زندہ و جاوید مثال ہیں بھارتی مکار حکمرانوںنے لاکھوں کشمیریوں کو شہید کر کے شائد یہ سوچ کہ وہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کی تحریک کو ٹھنڈا کر دے گا مگر ان شہداء کی قربانیوں کے بعد جو جوش و جذبہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالہ سے دیکھنا کو ملا وہ شائد ہی تاریخ میںکسی دوسری قوم میںدیکھنے کو ملا ہو ۔

(جاری ہے)

دو لاکھ شہداء کی قربانی کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی ان شہداء کشمیر کی جلائی گئی شمع آزادی ضرور روشن ہو گی اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا۔ ان خیالا ت کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء چیئرمین جموںوکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نے صحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم و بربریت کا بازار گرم کیے ہوئے ہے عالمی ضمیروںکی خاموشی ایک لمحہ فکریہ ہے لاکھوںکشمیریوں کے تحریک آزادی کی تحریک کو منطقی انجام سے دوچار کرنے کیلئے جو قربانی دی وہ تاریخ کا حصہ بن چکی ہے بھارت مکار حکمران لاکھوں حربے استعمال کرنے باوجود بھی آج تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تحریک آذادی کشمیر سے پیچھے نہیں ہٹا سکا ۔

انہوںنے کہا کہ بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف آواز اٹھانے والوںکو تختہ دار پرچڑھادیتاہے جس کے خلاف یواین اوسمیت تمام بین الاقوامی دنیاخاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ کشمیریوں نے اپنی آزادی کے لیے جان ہتھیلی پررکھ دی ہے اور سارے کشمیریوں نے موت کو سینے سے لگارکھا ہے ہم اقوام عالم ، اوآئی سی سمیت دنیا کی تمام انسانی حقوق کی علمبردارتنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ریاست جموں وکشمیر میں بھارتی جارحیت بندکروائیںاور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت یو این او کی قراردادوں کے مطابق دلانے میں کرداراداکریں آج کشمیر کا بچہ بچہ تحریک آزادی کشمیر کے لئے اپنی جانوں کو ہاتھ میں رکھ کر بھارت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے ۔

ہمایوں مرزا نے کہا کہ کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کیوجہ سے دنیا بھر کے انصاف پسند دانشور، سیاسی قائدین میڈیا اور انسانی حقوق کے کارکن بھی کشمیریوں کے حقوق کے وکیل بن چکے ہیں۔ ہندوستان کے اندر سے بھی ’’ دھتی رائے ‘‘اور ان کی طرح کی کئی متحرک، انصاف پسند اور دانشور شخصیات بھی کشمیری، عوام کا مقدمہ، بہترین انداز میں پیش کر رہے ہیں۔

ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ ہندوستان نے اپنی آٹھ لاکھ مسلح افواج کے ساتھ کشمیر پر حملہ کر رکھا ہے جو کہ دنیا بھر میں ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے بھارت اس کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو سرد بھی نہیں کر سکا بھارتی ظلم و تشدد کشمیری قوم کی آزادی کی خواہش کو کمزور نہیں کر سکتا۔ جموں و کشمیر ہیومن رائٹس اور دیگر انصاف پسند حلقے کشمیر ی عوام کی پرامن سیاسی جدوجہد میں ان کے شا نہ بشانہ کھڑے ہیں۔

پاکستانی عوام اور آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے کروڑوں عوام کشمیری قوم کی پشت پر کھڑے ہیں ہیومن رائٹس کمیشن کشمیری عوام پر ڈھانے جانے والے مظالم کے خلاف دنیا کے ہر موثر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائے گا جس کے نتیجہ میں فیصلہ کن طاقتیں کشمیری عوام کو حق خوداردیت دلانے پر مجبور ہو جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :