وقت آگیاہے اب آزادکشمیرکے اندرانصاف قائم کیاجائے ، راجہ فاروق حیدرخان

مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورساری ریاست کاپاکستان کے ساتھ الحاق ہمارے ایمان کاحصہ ہے، وزیراعظم آزادکشمیر ہر حال میں میرٹ کی پاسداری کرینگے ، انصاف کے لیے آئے ہیںغریب اورمزدورکے بیٹے کوانصاف دینگے ، اجتماع سے خطاب

بدھ 15 مارچ 2017 21:09

نکیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) آزادجموںکشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے کہاہے کہ غازی کشمیرسردارفتح محمدخان کریلوی نے ڈوگرہ سامراج کے ظلم ،جبرواستبدادکے خلاف علم بغاوت بلندکرتے ہوئے کشمیریوںکومنظم کرکے آزادی کے راستوںکواپنے لہوکی روشنائی سے منورکرتے ہوئے موجودہ خطہ کوآزادکروایاجس میںہم آزادفضائوںمیںسانس لے رہے ہیںمقبوضہ کشمیرکی آزادی اورساری ریاست کاپاکستان کے ساتھ الحاق ہمارے ایمان کاحصہ ہے، اب وقت آگیاہے کہ آزادکشمیرکے اندرانصاف قائم کیاجائے میرٹ پامال کرکے میرابیٹابھی نوکری حاصل نہیںکرسکے گامیرٹ کی پاسداری کرینگے ہم انصاف کے لیے آئے ہیںغریب اورمزدورکے بیٹے کوانصاف دینگے آنے والی نسلیںہمارے عہدکویادرکھیںگی غازی کشمیرسردارفتح محمدخان کریلوی تحریک آزادی کشمیرکے نامورمجاہداوربطل حریت تھے جن کی خدمات سنہری حروف میںلکھی جائیںگی 2016کے انتخابات میںمیاںنوازشریف اورسردارسکندرحیات خان کی قیادت میںکامیابی حاصل کی سیاست جھوٹ فریب کانام نہیںبلکہ خدمت اورمشن ہے چھمب سے لے کرتائوبٹ تک سردارسکندرحیات خان کاکام کسی نہ کسی شکل میںموجودہے انہوںنے خطہ کے عوام کی خدمت کی میری کابینہ اورپارلیمانی پارٹی باصلاحیت ترین لوگوںپرمشتمل ہے جوخطے کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے آزادکشمیرمیںایڈمنسٹریٹرز اورکوآرڈنیٹرزکانظا م نہیںلاناچاہتے صوابدیدی عہدوںپرورکرزکوآگے لائینگے مشیراتنے ہی بنیںگے جتنی آئین کے اندرگنجائش ہے پی ایس سی اوراین ٹی ایس کے ذریعے باصلاحیت لوگ آگے آئینگے اداروںکومضبوط اورمستحکم بناتے ہوئے آزادکشمیر کے سارے ڈھانچے کودرست ڈگرپرچلانے کے لیے سات ماہ کاعرصہ صرف کیاکابینہ کے اندرآئندہ مزیدلوگوںکولیاجاسکتاہے گلگت بلتستان ہمارے جسم کاحصہ ہے ان کے حقوق کی راہ میںہم رکاوٹ نہیںریاست جموںکشمیرکی تمام یونٹس ایک اکائی کی مانندہیںالحاق پاکستان ہماراایمان ہے اگربھارت نے جارحیت کی توہمارے لوگ فوج سے آگے بڑھ کروطن کادفاع کرینگے سرحدی پٹی پربسنے والے کشمیری پاک فوج کاحصار ہیںاندرا گاندھی،مانک شاہ اورجنرل آروڑہ کے سابقہ قرض بھی چکائینگے ہمیںاپنی بہادرفوج پرفخرہے نوجوان غازی کشمیرسردارفتح محمدخان کریلوی اورکرنل خان محمدخان کورول ماڈل بنائیںلائن آف کنٹرول کے متاثرین کے لیے 3ارب کاپیکج وفاق کومنظوری کے لیے بھیجاہواہے اس پیکج میںنکیال سیکٹرکوترجیحات رکھاہے متاثرین ایل اوسی کے لیے مضبوط کمیونٹی بینکربنائینگے ان خیالات کا اظہارانہوںنے سابق وزیراعظم،مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئرنائب صدرسالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کے والدگرامی،وزیرمال سردارفاروق سکندرکے دادامحترم ،تحریک آزادی کشمیرکے نامورمجاہد ، بطل حریت غازی کشمیرسردارفتح محمدخان کریلوی ؒ کی 28ویںسالانہ برسی کے موقع پرہزاروںکی تعدادمیںمنعقدہ بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجتماع سے صدرآزادکشمیرسردارمسعودخان،سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان،وزراء حکومت وزیربرقیات راجہ نثاراحمدخان،وزیرمواصلات چوہدری محمدعزیز،وزیراطلاعات مشتاق منہاس،وزیرجنگلات سردارامیراکبر، وزیرتعلیم بیرسٹرافتخارگیلانی،وزیرخوراک سیدشوکت شاہ،وزیرسپورٹس چوہدری محمدسعید،وزیرخزانہ ڈاکٹرنجیب نقی،سابق صدارتی مشیرمنان گوہرکے علاوہ معظم سرفراز،صدرن لیگ حلقہ سردارمنیرحسین،سردارشہزادصادق ایڈووکیٹ،تنظیمی بورڈکے چیئرمین فداحسین کیانی،راجہ رزاق ایڈووکیٹ،سردارمقصودعلی ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پرآزادکشمیرکے ممبران اسمبلی چوہدری رخسار،اسدعلیم شاہ،کرنل وقارنور،سابق ممبراسمبلی راجہ مقصوداحمدخان،سابق صدارتی مشیرسردارنسیم سرفراز،فداحسین کیانی،ضلعی صدرن لیگ راجہ ایوب،جنرل سیکرٹری خورشیدقادری،لیاقت مغل ایڈووکیٹ،چیئرمین یوتھ ونگ حنیف ملک،فرخ ممتاز،مرکزی صدرایم ایس ایف غضنفرشاہ،ایڈمنسٹریٹرسردارعقیل محمود،امیدواراران اسمبلی ملک محمدیوسف،راجہ محمداقبال خان،راجہ ضیاء حمید،راجہ افتخار،ظفرملک،سردارزاہدسٹی صدر،راجہ قمریوسف،صدریونین آف جنرلسٹ راجہ نثاراحمدخان،مرزاظفر،کرنل غنی،راجہ غلام محمود،منیجنگ ڈائریکٹرایکواکشمیرملک محمدالیاس ایڈووکیٹ، ملک الیاس بھمبر،ملک آفتاب کے علاوہ آزادکشمیربھرسے آئے ہوئے مہمانان کی کثیرتعدادموجودتھی ۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میںکہاکہ2011کے الیکشن میںحکومت پاکستان میںموجودچندعناصرنے ایک سازش کے تحت تحریک آزادی کشمیرمیںکرداراداکرنے والے خاندانوںکے سپوتوںکودھاندلی کے ذریعہ شکست دلوائی انہوںنے کہاکہ 2016کے فری اینڈفیئرالیکشن میںمسلم لیگ ن نے آزادالیکشن کمیشن کی نگرانی میںکامیابی حاصل کی 1985میںسالارجمہوریت نے جس مشن کاآغازکیاتھا موجودہ ن لیگ کی حکومت نے اس مشن پرکام شروع کردیاہے ہم وزیراعظم نوازشریف اورسالارجمہوریت کے ویژن کے مطابق ریاست کوخوبصورت اورانصاف پسندخطہ بنائیںگے انہوںنے کہاکہ میرٹ پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیںکرونگاکوئی ساتھ رہے نہ رہے اگرمیرٹ کی پامالی کرنی ہے توپھرمیںاپنے بچوںکوبھی میرٹ سے ہٹ کربھرتی کرونگاپھرغریب کے بچے کہاںجائیںگے محکمہ تعلیم کے اندرمزیداصلاحات لارہے ہیںمیرٹ پراین ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ بھرتی کرینگے انہوںنے کہاکہ سات ماہ میں1ارب83کروڑکی بچت کی فی حلقہ سڑکوںکی مرمتی کے لیے 4کروڑروپے مختص کئے جبکہ 8ارب کاپیکج بجلی کے انفراسٹرکچرکی آزادکشمیربھرمیںبہتری واپ گریڈیشن کے لیے مختص کئے ہیںانہوںنے کہاکہ آزادکشمیرمیں1450کلومیٹرنئی سڑکیںدینگے آزادکشمیرکے ہرتحصیل ہسپتال کومثالی ہسپتال بنائینگے سابقہ دورمیںلبریشن سیل کوبیروزگاروںکے لیے مختص کرکے کوآرڈنیٹرزکی فوج بھرتی کی گئی ابھی ہم نے دم پرپائوںرکھاتوتم چیخیںمارنے لگے کرپشن کرنے والوںکاہرحال میںمحاسبہ کرینگے آزادکشمیرکے نظام حکومت اورہرشعبہ میںشفافیت لاناچاہتے ہیںاپنے سفیدکپڑوںکوداغ نہیںلگنے دینگے ۔

آزادکشمیرمیںمسلم لیگ ن کی ایک مثالی حکومت ہوگی جوپاکستان کے آمدہ الیکشن میںکامیابی کاسبب بنے گی۔انہوںنے کہاکہ غازی کشمیرسردارفتح محمدخان کریلوی عہدسازجدوجہدکرنے والی انقلابی شخصیت تھے جنہوںنے ڈوگرہ راج کے خلاف علم بغاوت بلندکرتے ہوئے اس خطہ کوآزادکروایاآج ہم اس خطہ کے اندرآزادفضائوںمیںسانس لے رہے ہیںاس میںجہاں بے شمار گمنام شہداء کاکردارہے وہاںغازی کشمیرسردارفتح محمدخان کریلوی کے کردارکونظراندازنہیںکیاجاسکتاتاریخ کے اندر غازی کشمیرکانام سنہرے حروف سے رقم رہے گاجب ڈوگرہ جبرواستبدادکے خلاف آوازبلندکرناجرم تھااوراس جرم کی پاداش میںلوگوںکوانسانیت سوزسزائیںدی جارہی تھیںایسے میںغازی کشمیرنے لوگوںکومنظم کیااورڈوگرہ راج کے خلاف جدوجہدکرتے ہوئے لوگوںکوآزادی دلوائی غازی کشمیرکوپابندسلاسل کیاگیاسخت سزائیںدی گئیںمگروہ اپنے موقف سے نہ ہٹے غازی کشمیرسردارفتح محمدخان کریلوی نے مراعات کوٹھکرایالیکن آزادی کاراستہ ترک نہ کیاآپ نے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میںبھی کامیابی حاصل کی مسلم کانفرنس جومسلمانوںکی ایک نمائندہ جماعت تھی کی بنیادرکھی اوراس کی مضبوطی کے لیے کام کیاالحاق پاکستان کی قراردادپاس کروانے میںبھی پیش پیش رہے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیںاورقراردادلاہورجب 1940میںپاس ہوئی توکشمیری وفدکی نمائندگی کرتے ہوئے اس میںشرکت کی ایسی ہستیوںکوکبھی بھی فراموش نہیںکیاجاسکتا،غازی کشمیرسردارفتح محمدخان کریلوی کے فرزندسالارجمہوریت سابق وزیراعظم سردارسکندرحیات خان نے بھی اس کشمیری قوم کی خدمت کی آپ نے سیاست اورخدمت کااندازہی بدل کررکھ دیاسالارجمہوریت جب وزیراعظم بنے تولوگوںکولفظ تعمیروترقی کاصحیح مفہوم اورمعنی پتہ چلااوراس کی عملی شکل زمین پرنظرآئی 1985سے قبل خطہ کے اندرتعمیروترقی کاوہ تسلسل نہیںتھاجوسردارسکندرحیا ت خان نے اقتدارسنبھالنے کے بعدشروع کیااوردیکھتے ہی دیکھتے پانچ سالوںمیںآزادکشمیرتنزلی سے اٹھ کربلندی کی طرف بڑھنے لگاآزادکشمیرمیںجن دوادوارمیںتعمیروترقی کاانقلاب برپاہواوہ دونوںادوارسالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کے تھے اللہ تعالیٰ سالارجمہوریت کاسایہ ہمارے سروںپرقائم ودائم رکھے ہم ان کی رہنمائی وقیادت میںآگے بڑھتے رہیںگے آج آزادکشمیرکے اندرمسلم لیگ کاقیام اورپھرمسلم لیگ ن کی حکومت کاقیام ان دونوںباتوںکاکریڈٹ سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کوجاتاہے کریلوی خاندان کی تحریک آزادی کشمیر،آزادکشمیرکی تعمیروترقی اورعوامی خوشحالی کے لیے خدمات کوکبھی بھی بھلایانہیںجاسکے ۔

وزیربرقیات راجہ نثاراحمدخان نے کہاکہ غازی کشمیرسردارفتح محمدخان کریلوی کشمیری قوم کے ہیروتھے جنہوںنے کسٹم شکنی کے خلاف ریاست کے اندرڈوگرہ شاہی کے خلاف علم بغاوت بلندکرتے ہوئے انقلابی جدوجہدکاآغازکیااوردیکھتے ہی دیکھتے وہ تحریک پوری ریاست کے اندرپھیل گئی ڈوگرہ حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے اسی تحریک کے بطن سے آزادی کی تحریک نے جنم لیااورآزادکشمیرکایہ خطہ ڈوگروںکے قبضہ سے آزادہواوہ وقت دورنہیںجب مقبوضہ کشمیربھی آزادہوگااورساری ریاست کاالحاق پاکستان کے ساتھ ہوگا بھارت مقبوضہ کشمیرکے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول کے نزدیک بسنے والے نہتے شہریوںپربھی گولیاںبرسارہاہے مگرشہداء کالہورنگ لائے گااورمقبوضہ کشمیرآزادہوگاانہوںنے کہاکہ سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی بھی خدمات اس قوم کے لیے ناقابل فراموش رہیںگی سالارجمہوریت کشمیری قوم کااثاثہ ہیںوزیراطلاعات مشتاق منہاس نے کہاکہ غازی کشمیرایک عظیم شخصیت تھے جنہوںنے ڈوگرہ کی غلامی سے نجات دلانے کے لیے سربکفن ہوکرجدوجہدکی اورڈوگرہ سامراج کے خلاف خطے کی عوام کومنظم کیااورقیدوبندکی صعوبتیںبرداشت کیںغازی کشمیرنی1940میںلاہورمنٹوپارک میںقراردادپاکستان کے تاریخ سازاجتماع میںکشمیریوںکی نمائندگی کی نوجوان نسل غازی کشمیراوربابائے پونچھ کے نقش قدم پرچل کرکشمیرکوآزادکرواسکتی ہے انہوںنے کہاکہ سردارسکندرحیات خان تعمیروترقی کی علامت ہیںجوتعمیروترقی کاسفرسردارسکندرحیات خان نے شروع کیاتھااس کوازسرنوپایہ تکمیل تک پہنچارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :