کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو گرمی کی شدت میں اضافے کاامکان ،محکمہ موسمیات

جمعہ 31 مارچ 2017 16:10

کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو گرمی کی شدت میں اضافے کاامکان ،محکمہ موسمیات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2017ء) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ہفتہ اور اتوار کو گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشن گوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات پاکستان نے خبردار کردیا ہے کہ کراچی میں آئندہ دو روز میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا اور درجہ حرارت 37ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میںموسم گرم اورخشک رہے گا، کراچی میں جمعہ کودرجہ حرارت35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64فیصد رہا۔

قائم مقام چیف میٹرو لوجسٹ عبدالرشید نے بتایا کہ شہر کراچی میں دو روز بعد سے نہ صرف درجہ حرارت میں اضافہ ہوجائے گا، بلکہ مئی اور جون میں گرمی اپنے عروج پر ہوگی، لہذا متعلقہ ادارے اور شہری ہیٹ ویوز کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کریں۔انہوں نے کہاکہ رواں سال بھی پچھلے سالوں کی طرح گرم گزرنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے، جبکہ یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس سال گرمی کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ بھی سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :