مقبوضہ کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائدین کا جنوبی اور وسطی کشمیر کا دورہ لوگوں سے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

ہفتہ 1 اپریل 2017 19:59

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2017ء) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائدین نے جنوبی اور وسطی کشمیر کا دورہ کرکے لوگوں سے نام نہاد ضمنی انتخابی ڈرامے کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

جے کے ایل ایف کے رہنمائوں نے مائسمہ لال چوک جنوبی کشمیر اور وسطی کشمیر سمیت مختلف مقامات پر احتجاج اور بائیکاٹ کے پروگرام کا انعقاد کیا اور چاڈورہ قتل عام کے خلاف پر امن احتجاج کے علاوہ آنیوالے بھارتی انتخابی ڈرامے میں حصہ لینے سے دور رہنے کی اپیل کی ہے لبریشن فرنٹ کے قائدین نور محمد کلول نے کورک گاندہ پل میں لوگوں سے خطاب کیا جبکہ رہنمائوں یاسین بٹ شیخ عبدالرشید جاوید زوکر اور محمد صدیق شاہ نے مائسمہ لال چوک پر ہونیوالے احتجاج پروگرام میں حصہ لیا۔

قائد ظہور احمد بٹ نے پلوامہ میں لوگوں سے خطاب کیا ۔قائدین نے مختلف مقامات پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک زندہ وجاوید قوم وملت ہونے کی بناء پر ہمارا فرض ہے کہ اپنے نونہالوں کی بے لوث قربانیوں کی حفاظت کریں (صدام)

متعلقہ عنوان :