مظفر آباد، چہلہ بانڈی میں محکمہ برقیات کے اہلکاروں کی من مانیاں

عوام کو پریشان کرنے کیلئے بجلی بند کردی عوام کا شدید احتجاج

ہفتہ 1 اپریل 2017 20:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2017ء) دارلحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقے چہلہ بانڈی میں محکمہ برقیات کے اہلکاروں کی من مانیاں عوام حلقہ کوپریشان کرنے کے لئے بجلی بند کردی جبکہ افسرانوں کو اس سے خبر تک نہیں ، عوام حلقہ کا شدید احتجاج 8گھنٹے سے چہلہ بانڈی سمیت دیگر علاقوں کی بجلی بند ، دفاتر خالی تفصیلات کے مطابق چہلہ بانڈی میں محکمہ برقیات کے محکمہ میں تعینات عرصہ دراز سے چند ملازمینوں نے صارفین کی جانب سے نظرانہ نہ ملنے پر چہلہ بانڈی کی بجلی بند کردی جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا اور گرمی میں بھی اضافہ ہوگیا جبکہ عوام حلقہ نے محکمہ برقیات چہلہ بانڈی کے دفتر میں شکایت کے لئے گئے تو دفتر خالی باقی ملازمینوں نے بھی اپنے موبائل فون بند کررکھے تھے افسرانوں کو ٹیلیفونک کے بعد معلوم ہوا کہ ایکسئن برقیات کو بجلی بند ہونے کا علم ہی نہیں ! عوام حلقہ نے سیکرٹری برقیات عابد اعوان ، ایکسئن برقیات شبیر قریشی ،سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چہلہ بانڈی دفتر میں تعینات وہ عملہ جوعرصہ دراز سے اسی پوسٹ پر چیکے ہوئے ہیں ان کو تبدیل کیا جائے جبکہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے فوری نوٹس لیا جائے بصورت دیگر عوام شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گی اور گرمیاں شروع ہوگئی ہیں بغیر بجلی کے بچے گرمی برداشت نہیں کرسکتے ۔

متعلقہ عنوان :