بھارت نام نہاد ترقیاتی منصوبوں سے تنازعہ کشمیر کی حیثیت ہرگز تبدیل نہیں کر سکتا، ظفر اکبر

اتوار 2 اپریل 2017 18:40

سرینگر ۔ 02 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2017ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے کہا ہے کہ بھارت نام نہاد ترقیاتی منصوبوں سے تنازعہ کشمیر کی حیثیت کو ہرگز تبدیل نہیں کر سکتا۔ انہو ں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور منصفانہ حل کیلئے سہ فریقی مذاکرات کیلئے اقدامات کرے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غیر قانونی طور پر گھر میں نظر بند ظفر اکبر بٹ نے ایک بیان میں کہا کہ جب تک بھارت کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدے پورے کرتے ہوئے انہیں انکا پیدائشی حق ،حق خود ارادیت نہیں دیتا، اس وقت تک کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گے اور جارح ملک کے وزیر اعظم کے دوروں کے خلاف ہڑتال اور احتجاج کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ٹنلوں اور شاہراہوںکی تعمیر سے عالمی برادری کو ہرگز گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔

دریں اثناء سالویشن مومنٹ کے رہنمائوں نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میںچاڈورہ اور کولگام کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے علاوہ زخمیوں کی عیادت کی ۔ادھر سالویشن موومنٹ کے ترجمان نے ظفر اکبر بٹ اور دیگر حریت رہنمائوں ،کارکنوں اور عام کشمیری نوجوانوں کی گھروں ، تھانوں او ر جیلوں میں مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :