انتخابات کا بائیکاٹ بھارت کے لیے واضح پیغام ہے کہ کشمیری عوام اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے، غلام محمد صفی

پیر 10 اپریل 2017 18:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2017ء) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینئر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد پارلیمانی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ بھارت کے لیے واضح پیغام ہے کہ کشمیری عوام کسی صورت بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ95 فیصد عوام نے بھارت سے مکمل آزادی کے لیے نام نہاد انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کیا ہے۔

انہوں نے کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام عالم اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان پر زوردیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

حریت رہنما نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والی8 نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے حریت رہنماوں کو مسلسل نظربند رکھنے پر بھارتی حکومت اور کٹھ پتلی انتظامیہ کی شدید مذمت کی۔ غلا محمد صفی نے نام نہاد انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے پر کشمیری عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ جدوجہد آزادی کو حصول مقصد کا جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے امور خارجہ کے بارے میں پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کیا اور اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپناموثرکردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :