․چناری: مقبوضہ کشمیر میں 9افراد کی شہادت ، سو سے زائد کے زخمی ہو نے کے باوجود سرینگر مظفرآباد بس سروس معمول کے مطابق رواں دواں

پیر 10 اپریل 2017 19:06

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2017ء) مقبوضہ کشمیر میں نو افراد کی شہادت اور ایک سو سے زائد کے زخمی ہو نے کے باوجود سرینگر مظفرآباد بس سروس معمول کے مطابق رواں دواں رہی لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے 51مسافروں نے کراسنگ کی آزاد کشمیر سی33مسافر مقبوضہ کشمیر گئے اور مقبوضہ وادی سی18مسافر آزاد کشمیر آئے لائن آف کنٹرول پر دونوں اطراف کے حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں آر پار سفر کے خواشمند مسافروں کی لسٹوں کا تبادلہ کیا گیا بس سروس کے بعد منگل کے روز سے دو طرفہ تجارت بھی شروع ہو گی جو بغیر وقفہ کے جمعہ کے روز تک جاری رہے گی

متعلقہ عنوان :