کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے سے گرمی میں اضافہ

کراچی میں سمندرکی سمت سے چلنے والی ہوائیں رک گئیں ،ْ شمال کی میدانی ہواؤں نے شہر قائد کا رخ کرلیا ،ْمحکمہ موسمیات

منگل 11 اپریل 2017 14:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2017ء) شہر قائد میں سمندرکی سمت سے چلنے والی ہوائیں رک گئیں اورشمال کی میدانی ہواؤں نے شہرکا رخ کرلیا جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندرکی سمت سے چلنے والی ہوائیں رک گئیں اور شمال کی میدانی ہواؤں نے شہر قائد کا رخ کرلیا۔ سمندر کی ہوارکنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے جب کہ آج شہر کا درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

شہرکا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے سے شہری بے حال ہوگئے ہیں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ساحلی علاقوں کا رخ کرلیا ہے ،ْشام کے اوقات میں شہریوں کی بڑی تعداد گرمی سے بچنے کیلئے کلفٹن، ہاکس بے، سینڈزپٹ سمیت مختلف ساحلی مقامات پر پہنچ جاتی ہے ،ْ شدید گرم موسم کی وجہ سے شہریوں میں مشروبات کے استعمال میں بھی اضافہ ہوگیا ،ْدوسری جانب ملک کے بیشتر حصے اس وقت گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں سب سے زیادہ درجہ حرارت حیدرآباد ،ْ مٹھی ،ْموئن جو دڑو ،ْ بہاولنگر میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ،ْکراچی ،ْلاڑکانہ 38 ،ْدادو 37 ،ْخانپور36 ،ْلسبیلہ اورتربت 35 ،ْ بہاولپور اور بھکر میں 34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،ْ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیر آباد ،ْ مٹھی 43 اور سبی، حیدر آباد 42 تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی میٹ غلام رسول کے مطابق آئندہ چند روز میں ملک بھر میں موسم خشک رہے گا ،ْ درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ سندھ میں درجہ حرارت 44 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے اورمزید گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی درجہ حرارت مزید بڑھے گا تاہم ہیٹ ویو کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے تاہم اس کے باوجود لوگ دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک باہر نہ نکلیں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

متعلقہ عنوان :