آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

منگل 11 اپریل 2017 20:03

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2017ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو ملک میں سب سے زیادہ گرمی شہید بینظیر آباد اور دادو میں پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 رہا۔

اس کے علاوہ مٹھی، سبی، پڈعیدن، موئنجو داڑو، جیکب آباد 45، لاڑکانہ، تربت، حیدرآباد 44، رحیم یار خان، سکھر، ٹھٹھہ، لسبیلا، بدین 43، خان پور، کراچی 42، نوکنڈی، نورپور تھل 41، بھکر اور بہاولپور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس دوران اسلام آباد میں پولن کی تعداد 778 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :