آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

بدھ 12 اپریل 2017 10:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ریکارڈ کئے گئے ملک کے گرم ترین مقامات کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد اور دادو میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ، مٹھی، سبی، پڈعیدن، موہینجوداڑو چھور، جیکب آباد 45، لاڑکانہ، تربت، حیدرآباد 44، رحیم یار خان، سکھر، ٹھٹھہ، لسبیلا، بدین 43، خانپور، کراچی 42، نوکنڈی، نورپور تھل 41، بھکر اور بہاولپور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :