پی ٹی آئی پاکستان اور آزاد کشمیرکی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے ‘کچھ رہنماء اور پارٹیاں اسکا راستہ روکنے کیلئے آپس میں مک مکا کررہی ہیں‘عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور پی ٹی آئی اقتدار میں آکر عوام کی ترجمانی کرے گی

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا اجلاس سے خطاب

بدھ 12 اپریل 2017 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اپریل2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان اور آزاد کشمیرکی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے اگرچہ کچھ رہنماء اور پارٹیاں اسکا راستہ روکنے کے لئے آپس میں مک مکا کررہی ہیں۔لیکن عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور پی ٹی آئی اقتدار میں آکر عوام کی ترجمانی کرے گی۔

کراچی کبھی روشنیوں کا شہر تھا لیکن اب یہاں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر ملتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں انصاف ہائوس کراچی میں شمیم فردوس کی صدار میں ہونے والے اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کراچی ڈویژن پی ٹی آئی کشمیر کے صدر سردار عزیز ، پی ٹی آئی کے مختلف ممبران اسمبلی اور ذیلی تنظیموں کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

سردار عزیز نے بیرستڑ سلطان محمود چوہدری کے دورہء کراچی کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے دور رس اثرات مرتب ہونگے۔ہم یہاں سے بھی مسئلہ کشمیر کو پورے شد و مد سے اٹھائیں گے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان کا ویژن پی ٹی آئی کے رہنماء اور کارکن گھر گھر پہنچائیں اور پی ٹی آئی کشمیر کے کارکن آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کریں تاکہ عمران خان کو وزیر اعظم بنا کر انکی قیادت میں ملک سے کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :