گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی سورج نے بھی آنکھیں دکھانا شروع کر دیں

شارٹ فال میں اضافہ باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ‘بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 4 ہزار 7 سو 25 میگاواٹ تک جا پہنچا شہری علاقوں میں 8 گھنٹے ‘دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں

جمعرات 13 اپریل 2017 14:53

گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی سورج نے بھی آنکھیں دکھانا شروع کر دیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2017ء) گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی سورج نے بھی آنکھیں دکھانا شروع کر دیں‘ شارٹ فال میں اضافہ کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ‘بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 4 ہزار 7 سو 25 میگاواٹ تک جا پہنچا‘شہری علاقوں میں 8 گھنٹے ‘دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔

تفصیلات کے مطابق گرمیاں شروع ہوتے ہی ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کے بحران نے ایک بار پھر سر اٹھالیا۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 4 ہزار 7 سو 25 میگاواٹ تک جا پہنچا۔ شہری علاقوں میں 8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔اس وقت ملک بھرمیں طلب 17 ہزار 5 سو 80 میگاواٹ جبکہ پیداوارصرف 12 ہزار 8 سو 55 میگاواٹ ہے،شہری علاقوں میں 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ہائیڈل ذرائع سے 2 ہزار 2 سو 25 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 2 ہزار 6 سو 30 میگاواٹ جبکہ آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار 8 ہزار میگاواٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :