پاکستان و آزاد کشمیر کے معروف ثنا ء خواں بلبل کشمیر صوفی محمد اشرف آف عبدوپور انتقال کر گئے

اتوار 16 اپریل 2017 22:10

جاتلاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2017ء) پاکستان و آزاد کشمیر کے معروف ثنا ء خواں بلبل کشمیر صوفی محمد اشرف آف عبدوپور انتقال کر گے مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاوں عبدوپور میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں مشتاق لون، چوہدری محمد اکرم، حاجی عبدالحمید، چوہدری محمد مالک، میر محمد الیاس شاکر، محمد یونس قاسمی، (ر) صدر معلم شادم حسین، چوہدری محمد اعظم، مرزا جاوید پرویز، مرزا عبدالعزیز، ماسٹر چوہدری ظفر اقبال جبی، چوہدری زاہد اقبال، چوہدری پرویز اختر، چوہدری ظفر اقبال ظفری، حاجی شاہد اقبال،راجہ ارسلان، مرزا شبیر، چوہدری ذوالفقار علی ، چوہدری محمد شریف ، علامہ ریاض احمد نقشبندی،حاجی صوفی بشیر نقشبندی، چوہدری عجائب سکندر، صوفی اللہ دتہ، ڈاکٹر محمد فیاض، چوہدری گلفراز حسین، سمیت سیکٹروں افراد نے شرکت کی مرحوم کی نماز جنازہ آستانہ عالیہ سموال شریف حافظ محمد عمران نے پڑھائی

متعلقہ عنوان :