رواں سال ملک میں مون سون کے درمیان معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی، بھارتی محکمہ موسمیات

بدھ 19 اپریل 2017 12:44

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2017ء) بھارتی محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال ملک میں مون سون کے درمیان معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے گزشتہ سال بھی مون سون کے دوران معمول کے مطابق بارشوں کی پیش گوئی کی تھی لیکن تامل ناڈو‘ کیرالااور کرناٹک کے بڑے حصوں کو شدید خشک سالی کا سامنا رہا۔ واضح رہے کہ بھارت میں مون سون کا آغاز یکم جون کو ریاست کیرالہ کے ساحلی علاقوں سے ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :