پیرس حملہ آور کی شناخت ہو گئی ،حملہ آور کا نام ابو یوسف بلجیکی ہے

جمعہ 21 اپریل 2017 15:06

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) پیرس حملہ آور کی شناخت ہو گئی ،حملہ آور کا نام ابو یوسف بلجیکی ہے۔ پرس میڈیا کے مطابق پولیس نے پیرس کے معروف سیاحتی مقام شانزے لیزے پر ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث حملہ آور کو شناخت کر لیا ہے اس حملہ آور کا نام ابو یوسف بلجیکی ہے۔ 39 سالہ حملہ آور پیرس کے مضافات میں مقیم تھا اور پولیس کو شک تھا کہ وہ اسلام پسند جہادیوں کے راستے پر چل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حکام کے مطابق ایک مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے پولیس کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے جبکہ دولتِ اسلامیہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کے مطابق یہ حملہ'دہشت گردی' کا واقعہ تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کو قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے اور حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس افسر کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔۔پیرس کے سرکاری وکیل فرانسوا مولنس نے کہا کہ حملہ آور کی شناخت اور تصدیق کر لی گئی ہے۔ میں اس کی شناخت ظاہر نہیں کروں گا کیونکہ ابھی تفتیش جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ اس معاملے میں مزید تفصیلاتفراہم کی جائیں گی۔دوسری جانب دولت اسلامیہ نے حملہ آور کا نام ابو یوسف بلجیکی بتایا ہے۔

متعلقہ عنوان :