پیرس حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے،فرانسیسی استغاثہ

شناخت ظاہر نہیں کروں گا کیونکہ ابھی تفتیش جاری ہے،جلد تفصیلات فراہم کی جائیں گی،گفتگو

ہفتہ 22 اپریل 2017 12:26

پیرس حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے،فرانسیسی استغاثہ
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) پولیس نے پیرس کے معروف سیاحتی مقام شانزے لیزے پر ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث حملہ آور کو شناخت کر لیا ہے لیکن اس کا نام افشا نہیں کیا ۔مقامی میڈیا کے مطابق 39 سالہ حملہ آور پیرس کے مضافات میں مقیم تھا اور پولیس کو شک تھا کہ وہ جہادیوں کے راستے پر چل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

حملہ آور نے پولیس اہلکار کو قتل کر نے کے بعد وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن جاتے جاتے بھی گولیاں چلائیں جس سے دو مزید پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی سے حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔پیرس کے سرکاری وکیل فرانسوا مولنس نے کہا کہ حملہ آور کی شناخت اور تصدیق کر لی گئی ہے۔میں اس کی شناخت ظاہر نہیں کروں گا کیونکہ ابھی تفتیش جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس معاملے میں مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :