محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی ،ہیٹ اسٹروک کا امکان نہیں

جمعہ سے اتوار کے دوران سمندری ہوائیں بند ہونے سے درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرسکتا ہے

منگل 25 اپریل 2017 16:53

محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی ،ہیٹ اسٹروک ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے شہر قائد ایک مرتبہ پھر شدید گرمی کی لپیٹ میں آئے گا تاہم ہیٹ اسٹروک کا کوئی امکان نہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ہفتے شدید گرمی کا راج رہا لیکن کراچی میں موسم سمندری ہواں کی بدولت اعتدال میں رہا تاہم محکمہ موسمیات نے خبردارکیا ہے کہ آئندہ چند روزمیں کراچی بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں آئے گا اورسمندری ہوائیں بند ہونے سے درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی سندھ کی جانب ہوا کا کم دباؤ بن رہا ہے، شہرمیں 20 ہزارفٹ کی بلندی پرہوا کے کم دبا کو مانیٹر کیا جارہا ہے اور5 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ کر ہوا کا کم دباؤ اپنے اثرات دکھائے گا۔ جس کی وجہ سے کراچی میں ہواں کا رخ تبدیل ہوجائے گا اور سمندر سے چلنے والی ہوائیں دوبارہ منقطع ہوجائے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث جمعے سے اتوارتک شدید گرمی رہے گی جس کے بعد موسم بتدریج بہتر ہوتا جائے گا، شدید گرمی کے دوران ہیٹ اسٹروک کا کوئی امکان نہیں۔

متعلقہ عنوان :