پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر اور گلگت میں ایک ساتھ الیکشن کروانے کا مطالبہ کر دیا

جمعرات 27 اپریل 2017 22:38

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر اور گلگت میں ایک ساتھ الیکشن کروانے کا مطالبہ کر دیاتاکہ آئندہ کوئی پارٹی بھی دھاندلی اور جانبداری کا الزام عائد نہ کر سکے اور مینڈیٹ لے کر قائم ہونے والی حکومت پوری یکسوئی سے اپنے منشور کے مطابق خدمت خلق کے ساتھ ساتھ تحرک آزادی کو عالمی سطح پر اجاگرکر سکے جب تک دھونس دھاندلی جھرلوٹھپہ کلچر ختم نہیں ہوتا تب تک غریب مجبور عوام کرسی کرسی کھلینے والواں کا دنگل بنے رہے گاحکومت بلدیاتی انتخابات پر ڈارمے کر رہی ہے وزیر اعظم اور وزراہ اپنے اپنے علان کر رہے ہیں انتخابات کاانقاد مردم شماری مکمل ہونے سے قبل کیا گیا تو کسی صورت قبول نہیں کریں گے پہلے تو امکانات نظر نہیں آرہے یہ شیخ چلی جسے علانات ہیںجو حکومت قائم ہونے کے بعد بیس بار وزیر اعظم خود کر چکے ہیںاگر ایسا ماحول بنا بھی تو پیپلزپارٹی سے پہلے مسلم لیگ ن کا اپنا کارکن حکمرانوں کے گلے میں سیاسی پھندہ ڈال دیں گے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے سابق وزیر محمدحنیف عوان کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اسمبلی میں گو نواز گو کے نعرے لگنے پر ہمارے ممبران اسمبلی پر شرمناک الزام لگا دیئے گے شرم آنی چایئے وزیرعظم کو یہ دن کو گریباں پکڑتے رات کو پاوں پکڑتے ہیںسابق صدر سردار یقوب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے چوہدری لطیف مجھ سے لائق اور بہترین منجھے ہوئے سیاسی لیڈر ہین ان کے ساتھ کشمیر کے چپے چپے چلیں گے پیپلزپارٹی کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا آمدہ لیکشن میں چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں کامیابی اؤحاصل کریں گے انھوں نے کہا کہ ،اس سے برا وقت کیا ہو گا آج وزیر اعظم آزاد کشمیر خود گلگت کو صوبہ بنانے کی مہم چلا رہے ہیں مگر ان کی خوائش کبھی پوری نہیں ہو گی گلگت کو اگر صوبہ بناناآسان ہوتا تو مارشلاز دور میں بنا دیا جاتاگلگت بلستان کے سیاسی آئنی پہلو ہیں جن کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،مقبوضہ کشمیر میں خون رنگ پرامن تحریک اپنے عراج پر پہنچ چکی ہے جس میں نو سال کے بچے سے لے کر نوئے سال کے بوڑے تک خون کا نظرانہ شامل ہے اس لیئے بھارت نے اگر مقبوضہ کشمیر سے فوجیں نکال کر اپنا غاصبانہ قبضہ ختم نہ کیا تو اس کا عشر بھی روس جیسا ہو گا ،،عالمی برادی کشمیر میں اقوام متحدہ کی کرداروں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق آزادی دلاے بصوورت دئگر ایٹمی جنگ چھیڑ نے سے دنیا کی کوئی تاقت نہیں روک سکتی ، ،سابق وزیر بازل نقوی ، شاین ڈار ۔

(جاری ہے)

پرویز عوان اشفاق ظفر نے ،خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی ناہلی پر آزاد حکومت مٹھائی تقسیم کرتی ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ایک لفظ تک نہیں بول سکتے اور نواز شریف کو چور ثابت ہونے پر جشن مناتے ہین شرم آنی چایئے اس موقع پرشاہین ڈار، اشفاق ظفر ،مبارک حیدر شوکت جاوید میراسد حبیب عوان مجاز شاہ ،جہانگیر مغل ،تنویر قریشی ،زولفقار وانی لطیف قریشی ،مبشر منیر عوان ،شایق گیلانی ،قلب عباس ،عدنان عوان شگفتہ نورین ،شبنم عوان ،اویس اعوان ،ودیگر نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :