دکی میں تیز دھار آلے کے وارسے نوجوان قتل ملزم گرفتار

پیر 1 مئی 2017 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2017ء) دکی میں تیز دھار آلے کے وارسے نوجوان قتل ملزم گرفتار ،تفصیلا ت کے مطابق پیر کو دکی کے علاقے کلی ناخیل میں تادین نا می شخص نے تیز دھار آلے سے وار کر کے 17سالہ حبیب اللہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ،پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتا ل منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی اور چندگھنٹون بعد ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکر لیا اور اس سے تفتیش شروع کردی جبکہ لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزیدکاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :