بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

جمعرات 4 مئی 2017 12:37

بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2017ء) محکمہ موسمایات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب،خیبر پختونخوا،بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، بہاولپور ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے لوئیر دیر میں 19 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب،خیبر پختونخوا کے علاقوں مالاکنڈ،سوات پشاور، ایبٹ آباد ڈویژن،بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش جبکہ ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :