پی اے سی آزاد کشمیر کا کرنل (ر) وقار احمد نور کی زیر صدارت اجلاس

محکمہ صحت کے ریکارڈ کی پڑتال،بقایا جات کی ریکوری میں ناکامی پر اظہار برہمی 10 لاکھ 24 ہزار معقلقین سے ریکوری کر کے مفصل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

جمعہ 5 مئی 2017 19:41

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2017ء) آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس قائم مقام چیئرمین کمیٹی کرنل(ر) وقار احمد نور کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں ممبران کمیٹی حافظ احمد رضا قادری ، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔ سپیشل سیکرٹری کمیٹی طارق ضیاء عباسی نے سیکرٹری کمیٹی کے فرائض سرانجام دیئے کمیٹی نے محکمہ صحت عامہ مظفر آباد ڈویژن کے ریکارڈ کی پڑتال کی ۔

مجموعی طور پر محکمہ ریکوری کرنے میں ناکام رہا ہے کمیٹی نے 2 ماہ میں بقایا جات کی ریکوری کی ہدایت کی ہے سال 2012-13 خریداری میں 70 ہزار انکم ٹیکس کی کمی وصفگی پائی گئی کمیٹی نے فوری ریکوری کی ہدایت کی ہے ۔ مالگزری ایکٹ کے تحت ایک لاکھ 68 ہزار کی متعلقہ حکام سے ریکوری کے احکامات دیئے ہیں کمیٹی نے محکمانہ موقف کے پیش نظر تحصیل نیلم ہسپتال تعینات اسٹاف کو سپیشل الائونس 2 لاکھ 40 ہزار کا اعتراض ساقط کر دیا ۔

(جاری ہے)

سی ایم ایچ مظفر آباد ڈاکٹرز کے ذمہ لاکھوں روپے سواری الائونس تاحال ریکوری ہونا ہے کمیٹی نے مالگزاری ایکٹ جے تحت ریکوری کا حکم دیاہے ۔ 10 لاکھ 24 ہزار معقلقین سے ریکوری کر کے مفصل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے سی ایم ایچ مظفر آباد ذمہ داران سرکاری گاڑی کی سہولت ہونے کے باوجود سواری الائونس بھی حاصل کرتے ہیں کمیٹی نے 2 لاکھ 71 ہزار 7 صد روپے کی فوری ریکوری کی ہدایت کی ہے سال 2012-13 ذمہ داران سرکاری رہائش بھی اختیار کرتے رہے اور تنخواہوں کے ساتھ کرایہ مکان بھی حاصل کرتے رہے ہین ۔

2 لاکھ 65 ہزار بقایا جاتا سمیت کنونس الائونت کی ریکوری کی ہدایت کی ہے کمیٹی نے سال 2012-13 2 کروڑ 69 لاکھ 98 روپے محکمانہ جلاس میں ذمہ داران کا تعین کرتے ہوئے ریکوری کر کے مفصل رپورٹ کمیٹی کو مہیا کی جائے کمیٹی نے 30 جون تک سپلائرز سے انکم ٹیکس کی کٹوتی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے سی ایم ایچ مظفر آباد سواری الائونس / کرایہ مکان کی مد میں 16 لاکھ 28 ہزار متعلقہ ڈاکٹرز سے ریکوری کی ہدایت کی ہے محکمہ میں مالیتی ڈسپلن کی شدید کمی دیکھنے میں آئی ہے محکمہ صحت عامہ کے بیشتر ڈاکٹرز بلاتنخواہ رخصت حاصل کر کے سعودی عرب میں جاب کر رہے ہیں ان کی سروس بھی جاری ہے ادارے مسلسل خاموش آخر انسانیت کی خدمت کا جذبہ کیا رہا ۔

سی ایم ایچ مظفر آباد محکمانہ موقف کے پیش نظر نرسنگ ہاسٹل کے بقایا جاتا 5 لاکھ 19 ہزار کا اعتراض ساقط کر لیا گیا ہے کمیٹی نے جملہ محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ ورکنگ پیپرز نئے پیراجات کو آغاز میں رکھ کر بنائے جائیں تاکہ کمیٹی کا وقت ضائع نہ ہو کمیٹی نے سال 2009-10 میں 91 لاکھ 24 ہزار کی حد تک آڈٹ سے ریکارڈ پرٹال کروا کر مفصل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے سال 2006-07 میں 3 کروڑ 72 لاکھ 41 ہزار کے ریکارڈ کی کوئی مفصل نہیں محکمہ کا اظہار ہے کہ ذمہ دار ریکارڈ مظفر آباد لایا دوران زلزلہ ریکارڈ ضائع ہو چکا ہے ۔

45 لاکھ 41 ہزار کے ریکارڈ کے بارے میں محکمہ لاعلمی کا اظہار کر رہا ہے کمیٹی نے محکمہ جات کو آڈٹ اعتراضات اور کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں آئندہ اجلاس سے قبل بقایات جات کی ریکوری کر کے کمیٹی کو مفصل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :