نوازشریف میرے خواب کی تعبیر میں رکاوٹ ہیں،میری ان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ، عمران خان
وزیراعظم بننا ہوتا تو 21 سال سے جدوجہد نہ کرتا،کیا میری اس ساری جدوجہد کا مقصد وزیراعظم بننا ہے ،کرپشن ایک کینسر ہے جس نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے،جو ملک مقروض ہوتا ہے اس کی دنیا میں کوئی عزت نہیں ہوتی ، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ 40 ارب روپے کے ٹیکس لگاؤ،جب ٹیکس لگے گا مہنگائی بڑھے گی ،جب قیمتیں بڑھتی ہیں تو غربت بھی بڑھتی ہے ، چاہتا ہوں دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی عزت ہو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کانوشہرہ میں جلسے خطاب
جمعہ 5 مئی 2017 23:27
(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ ایک ہزار ارب روپے ملک سے چوری کرکے باہر بھیجے جاتے ہیں ،بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے مزید قرضے لیے جاتے ہیں ، جب ایک ملک سے پیسا چوری ہوکر باہر جاتا ہے تو قرضہ لینا پڑتا ہے ، ہمارا مقصد ہے کہ کوئی پاکستانی باہر جائے تو دنیا اس کی عزت کرے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک نوازشریف کی طرح کے حکمران ہیں ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی ، میرا خواب ہے کہ پاکستان میں ایسا دن آئے کہ زکوة لینے والا کوئی نہ ملے، کتنے وزیراعظم ملک میں آئے اور گئے۔انہوں نے کہا کہ چین نے 25 سال میں 50 کروڑ لوگوں کی غربت دور کی ، پاکستان چین جیسا تب بنے گا جب ملک سے کرپشن ختم کی جائے گی۔عمران خان نے کہا کہ ٹیم کو ورلڈ چیمپین بنانے میں مجھے 10 سال لگے،آل راؤنڈر بننے میں 9سال لگے ، 9سال کی عمر میں فیصلہ کیاتھا کہ پاکستان کیلیے کرکٹ کھیلوں گا۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف میرے خواب کی تعبیر میں رکاوٹ ہیں،میری ان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے،وزیراعظم بننا ہوتا تو 21 سال سے جدوجہد نہ کرتا،کیا میری اس ساری جدوجہد کا مقصد وزیراعظم بننا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک کینسر ہے جس نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے،جو ملک مقروض ہوتا ہے اس کی دنیا میں کوئی عزت نہیں ہوتی ، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ 40 ارب روپے کے ٹیکس لگاؤ،جب ٹیکس لگے گا مہنگائی بڑھے گی ،جب قیمتیں بڑھتی ہیں تو غربت بھی بڑھتی ہے ، چاہتا ہوں دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی عزت ہو۔انہوں نے کہا کہ پرچی لکھ کر امریکی صدر سے بات کی جاتی ہے ، پرویز خٹک نے چار سال میں 20کروڑ کے بھی اشتہار نہیں دیے جبکہ نوازشریف اور شہباز شریف نے 32ارب اشتہاری مہم پر خرچ کر دیے ، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بھی خیبرپختونخوا جیسے پولیس کے نظام کامطالبہ کردیا ہے ،نوازشریف نے 90کی دہائی میں 6ارب کے پلاٹس سیاستدانوں میں تقسیم کئے ،شہباز شریف ہرجانہ وہ کرتا ہے جسکی ساکھ ہوتی ہے ،شریف برادران نے کس کس کو رشوت نہیں دی ،انہوںنے چھانگا مانگا اور بھوربن میں بھی سیاستدانوں کے ضمیر خریدے ۔انہوں نے کہا کہ صادق اور امین لیڈر کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہوتی ہے ،لیہ کے جلسے میں نوازشریف نے جھوٹ بولا ہے ،میں نہیں کہوں گا کہ جلسہ کیا ہے اور جلسی کیا ہے ،یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا ،ہمارا اخلاقی معیار بہت بلند ہونا چاہیے تھا ،نوازشریف کی موجودگی میں ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوسکتی ،ہمارے وزیراعظم اسمبلی میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولتے ہیں اب اسی وزیراعظم کے نیچے جے آئی ٹی بننے جا رہی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ پانچوں ججز نے نوازشریف کو جھوٹا قراردیا ،میں نے یہ کہا تھا کہ دو ججوں نے نوازشریف کو نااہل کردیا ہے جبکہ باقی تینوں ججز نے بھی نوازشریف کی جانب سے جمع کردہ دستاویزات اور قطری خط کو نہیں مانا ۔ (ن م)مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.