ہندوں کو نہتے کشمیریوں پر پتھرا کیلئے تربیت دی جانے لگی

اتر پردیش میں انتہا پسند وزیر اعلیٰ کی چھتر چھایا تلے ہندوں کا ایسا گروپ تشکیل دیا جا رہا ہے جو مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کے ساتھ مل کر حریت پسندوں پر پتھر برسائے گا

جمعہ 5 مئی 2017 23:32

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2017ء) مودی سرکار کے چھتر چھایا تلے مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کے خلاف ایک اور گھنانی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ اتر پردیش میں ہندوں کو حریت پسندوں پر پتھرا کے لیے تربیت دی جانے لگی۔

(جاری ہے)

"جنتا کی سینا" نامی انتہا پسند گروپ کے ارکان اتر پردیش سے بسوں میں مقبوضہ کشمیر جائیں گے اور قابض افواج کے ساتھ مل کر نہتے کشمیریوں پر پتھر برسائیں گے۔

گروپ کے ارکان کے ساتھ اینٹوں سے بھرے دو ٹرک بھی ہونگے جو وہ پتھرا کے لیے استعمال کریں گے۔ادھر حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔ آزادی کے متوالے نماز جمعہ کے بعد سرینگر کی سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستانی پرچم لہرا کر بھارت سے آزادی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :