سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں شدید گرمی، شہروں نے نہروں کا رخ کرلیا
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
اتوار 7 مئی 2017 14:30
(جاری ہے)
سورج کی تیز چبھتی شعاعیں اورحبس نے لوگوں کو نڈھال کردیا ، سندھ اورپنجاب میں شہری تپش سے بچنے کیلیے نہروں کا رخ کرنے لگے توکوئی ٹھنڈے ٹھنڈے شربت پی کرخود کو تازہ دم کرنے لگا،گرمی کی وجہ سے دن کے وقت سڑکیں بھی سنسان رہتی ہیں،بلوچستان کے شہرچمن میں گزشتہ روز کی بارش کے باوجود گرمی میں کمی نہیں آسکی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا۔ ادھرمکران، ژوب، ملتان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ، بنوں ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔مزید قومی خبریں
-
ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے گھر پر حملہ ، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ترجمان پی ٹی آئی رئوف حسن پر حملے کی تحقیقات کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل
-
جس دن عمران خان سے ملاقات ہوگئی تمام اختلافات ختم ہو جائینگے ، شیر افضل مروت
-
خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان
-
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کادریائے سندھ کے مقام پر ماہی گیروں کے نیٹ میں ڈولفن مچھلی پھنسنے کے واقعہ کا نوٹس
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی اسسٹنٹ کمشنربننے والی علیزہ فہیم اور ان کے سب انسپکٹروالد سے ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی ایجوکیشن ورلڈ فورم کی تعلیمی کانفرنس میں شرکت
-
تحریک انصاف کا رئوف حسن پرحملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ
-
عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر
-
سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظورکرلی
-
سینٹ اجلاس ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدلیہ کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھیجنے کی تجویز ، چیئر مین نے معاملہ بھیج دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.