وزیرا عظم نے نظام حکومت اور اداروں میں اصلاحات لا کر عوام کا اعتماد بحال کیا ہے ، راجہ مقصود احمد خان

ہمارا آبائواجداد سے غریب عوام کی خدمت کرنا مشن رہاہے۔بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن آزادکشمیرکارکردگی کی بنیاد پرکامیاب ہوگی،سابق ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر

پیر 8 مئی 2017 19:23

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) آزادجموںوکشمیرقانون ساز اسمبلی کے سابق ممبرراجہ مقصود احمدخان نے کہاہے کہ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے نظام حکومت میںاور اداروں میں اصلاحات لاکرحکومت اوراداروں پرعوام کا اعتماد بحال کیاہے۔ہمارا آبائواجداد سے غریب عوام کی خدمت کرنا مشن رہاہے۔بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن آزادکشمیرکارکردگی کی بنیاد پرکامیاب ہوگی۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے ویژن کی بدولت لوگ دوسری جماعتوں سے مستعفی ہوکرمسلم لیگ ن میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں۔ آزادکشمیرمیں سرمایہ کاربلاخوف وڈر سرمایہ کاری کی طرف راغب ہیں۔ حکومت آزادکشمیر لوگوں کوسڑکات اور بجلی کی اہم سہولیات کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھارہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانھوں نے مسلم لیگ ن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے حکومت آزادکشمیرکوفنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بناکرآزادکشمیر کے لوگوں کے بنیادی مسائل کوکم کیاہے۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کشمیریوں کی وکالت کی اور مسئلہ کشمیرکواجاگر کیا۔ انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن آزادکشمیرعوامی خدمت کے نظریے کے تحت کام کررہی ہے ۔ ہسپتالوں میںفری ایمرجنسی سروسز فراہم کرنا حکومت آزادکشمیرکا اہم کارنامہ ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں ن لیگی حکومت اہم کارہائے نمایاں سرانجام دے رہی ہے۔ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے غریب عوام کوہرممکن ریلیف فراہم کرنے کا تہیہ کیاہواہے۔ راجہ محمدفاروق حیدر خان نے کفایت شعاری کرکے بہت کم عرصہ میں آزادکشمیرکے ہرحلقہ میں ساڑھے چار کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیمیں دے کر اپنا نام تاریخ میں رقم کروایاہے۔