آئندہ 24گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پیر 15 مئی 2017 20:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن) میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، قلات، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور ، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر جبکہ مالاکنڈ، ژوب، ڈی جی خان ڈویژن اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، سرگودھا، ڈی جی خان، کوئٹہ، قلات ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کشمیر میں راولاکوٹ 26، کوٹلی24، مظفر آباد10، گڑھی دوپٹہ03، خیبرپختونخوا میں مالم جبہ16، پارا چنار13، چراٹ10، کوہاٹ05، کالام04، پشاور میں (ایئرپورٹ04، سٹی02)، دیر، سیدوشریف، بالاکوٹ02، دروش01، پنجاب میں ڈی جی خان05، سرگودھا (ایئرپورٹ04، سٹی02)، چکوال03 اور بلوچستان میں بارکھان02، خضدار، کوئٹہ (سمنگلی) میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو محکمہ موسمیات کے مطابق گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت دادو، لاڑکانہ47، بہاونگر، سکھر46، جیکب آباد، نورپورتھل، بھکر اور رحیم یار خان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :