علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس میرپورکے زیراہتمام محفل مشاعرہ کا انعقاد

منگل 16 مئی 2017 22:50

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس میرپورکے زیراہتمام محفل مشاعرہ منعقد ہواجس کی صدارت ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شیخ فیصل نے کی جبکہ مہمان خصوصی پاکستان کے نامور ادیب وشاعرہ ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کی جنھوں نے اپنے خوبصورت کلام پڑھے اور شرکاء سے خوب داد حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر شیخ فیصل نے کہاکہ ایسی محفلوں کے انعقاد کا مقصد علم وادب کو فروغ دیناہے اس طرح کی تقریبات میں شعراء حضرات کے کلام سے آگاہی حاصل ہوتی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ برصغیر میں بہت نامور شعراء پیداہوئے ہیںجن کے کلام سے دنیانے استعفادہ حاصل کیا۔ تقریب میں آزادکشمیرکی معروف ادبی شخصیات اورمقامی شعراء نے بھی شرکت کی جنھوں نے شاعرہ ڈاکٹرصغریٰ صدف کواپنی اپنی کتب پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :