مظفر آباد، گاڑی اور موٹر سائیکل ٹکرا گئی ،ایک شخص جاں بحق

جمعرات 18 مئی 2017 19:32

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) نوسیری سے مظفرآباد آتے ہوئے آریاں کے مقام پر ہائی ایس گاڑی نمبر 406کے ساتھ موٹر سائیکل کی ٹکر سے راشدنامی شخص شدید زخمی ہوگیا جو سی ایم ایچ مظفر آباد منتقل کرتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا سکا ۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوسیری سے مظفرآباد آتے ہوئے راشد ولد نصیر احمد کا موٹر سائیکل اچانک ہی سامنے سے آتے ہوئے ہائی ایس ویگن کے ساتھ ٹکراگیا جِس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا جس سے سی ایم ایچ مظفرآباد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد زخموں کی تاپ نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ،جبکہ لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جِس کی نماز ِ جنازہ اُن کے آبائی گائوں تلگراں میں ادا کردی گئی جبکہ ہائی ایس ویگن کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :