کلبھوشن کی سزاپر حکم امتناعی دینے سے عالمی عدالت کا دوہرامعیار واضح ہو گیا ‘بھارت کشمیر میں ریاستی دہشتگردی چھپانے کیلئے پاکستان کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے‘کلبھوشن اور دیگرہندوستانی ایجنٹوں بارے تمام حقائق دنیا کے سامنے لائے جائیں

جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد کی وفود سے بات چیت

جمعہ 19 مئی 2017 16:58

کلبھوشن کی سزاپر حکم امتناعی دینے سے عالمی عدالت کا دوہرامعیار واضح ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد نے کہا کہ کلبھوشن کی سزاپر حکم امتناعی دینے سے عالمی عدالت کا دوہرامعیار واضح ہو گیا ہے۔ بھارت کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی چھپانے کیلئے پاکستان کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔کلبھوشن اور دیگرہندوستانی ایجنٹوں سے متعلق تمام حقائق دنیا کے سامنے لائے جائیں اور اس مسئلہ پر کوئی بیرونی دبائوقبول نہ کیا جائے۔

پوری پاکستانی قوم کلبھوشن یادیو کو پھانسی کے پھندے پر لٹکتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد القادسیہ میں جمعہ کے اجتماع اور بعد ازاں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر کثیر تعداد میں مردو خواتین نے ان کی امامت میں نماز جمعہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

مولانا سیف اللہ خالد نے کہا کہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی پھانسی رکوانے کے لئے عالمی عدالت سے حکم امتناعی جاری ہونے پر پاکستانی حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔

اب حکومت پاکستان کو کسی مصلحت پسندی سے کام نہیں لینا چاہیے۔ بلوچستان اور دیگر علاقوںمیں بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر پیش کرنے چاہئیں اور انڈیا کو ایک دہشت گرد ملک کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ انڈیا پاکستان کیخلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے کی الزام تراشیاں کرتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں جس قدر بھی دھماکے اور دہشت گردی کی وارداتیں ہو رہی ہیں‘ ان سب میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں اور مودی سرکار ملوث ہے۔

پاکستان کو عدم استحکام سے دوچا ر کرنے کی سازشیں ان شاء اللہ کامیاب نہیں ہوں گی اور نہ ہی بھارت پاکستان کیخلاف گھٹیا پروپیگنڈا کر کے کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی چھپانے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن بھارتی حاضر سروس افسر تھاجس نے پاکستان میں دہشت گردی و تخریب کاری کروائی ۔پاکستان کی عدالت نے اسے سزائے موت سنائی۔

بھارت ایک طرف بم دھماکوں،کنٹرول لائن پر فائرنگ سے وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کر رہا ہے تو دوسری جانب عالمی دنیاکے سامنے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ بھی کرتا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ کلبھوشن کے حوالے سے واضح موقف اپنائیں کہ اس نے وطن عزیز کوخون میں نہلایا ،پاکستان کے قوانین کے مطابق اسے سزا ملے گی۔کلبھوشن کو پھانسی کے پھندے پر لٹکانے سے ملک دشمن قوتوں کو مضبوط پیغام جائے گا اور اس سے دہشت گردی میں ان شاء اللہ کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :