شہداء کے مقدس خون کا معجرہ ہے کہ آج وادی کی ساری قیادت ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہے،آزاد کشمیر،مقبوضہ کشمیراور گلگت بلتستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوںکی قیادت حق خود ارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پرایک ہے،شہداء کے مشن کی تکمیل تک جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،غربی باغ سمیت آزاد کشمیر کے چپے چپے کے شہداء کے خون کو رائیگاںنہیں جانے دیںگے

جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر وممبرقانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی کا شہدائے کانفرنس سے خطاب

اتوار 21 مئی 2017 16:20

دھیرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر وممبرقانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ شہداء کے مقدس خون کا معجرہ ہے کہ آج وادی کی ساری قیادت ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہے،آزاد کشمیر،مقبوضہ کشمیراور گلگت بلتستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوںکی قیادت حق خود ارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پرایک ہے،شہداء کے مشن کی تکمیل تک جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،غربی باغ سمیت آزاد کشمیر کے چپے چپے کے شہداء کے خون کو رائیگاںنہیں جانے دیںگے ‘شہداء کاخون رنگ لائے گا کشمیر آزاد ہوگا،جماعت اسلامی کی کشمیرکے لیے قربانیاں ایک طرف رکھ دیں اور باقی جماعتوں کی تمام کی تمام کوششیں ایک طرف رکھیں پھر بھی جماعت اسلامی کاپلڑا بھاری ہوگا،جماعت اسلامی شہداء کے خون کی آمین ہے مکمل آزادی تک جہا دجاری رکھے گی،ان خیالات کااظہارانھوںنے شہداء غربی باغ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،شہدائے کانفرنس سے کمانڈر شمشیر خان،سابق مشیر حکومت مبشر اعجاز،آفتاب عالم ایڈووکیٹ،ناظم کشمیر،راجہ آفتاب،جماعت اسلامی یوتھ آزاد کشمیرکے صدر امجد یعقوب،امیر ضلع عبیدالرحمان عباسی،مولانا امتیاز عباسی،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاں کہ آج مرد وخواتین شہداء کے مشن کی یاد آوری کے لیے یہاں جمع ہیںمیں سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں خاص کر شہداء کانفرنس منظم کرنے والے لوگوں کو مبارک باد دیتا ہوں،ہمارے شہداء ہمارے ماتھے کا جومر ہیں جنھوںنے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیں،ہمیں ان پر فخر ہے،ہم ان کے لواحقین سے کہتے ہیںکہ مقدس شہداء کا لہورنگ لائے گا کشمیرکی آزادی کی منزل قریب ہے،ہندوستانی فوج شکست کھا چکی ہے ،تاریخ کاسب سے بڑا سرنڈر مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والا ہے،نریندرمودی نے ڈھاکہ جاکر اعلان کیاتھاکہ وہ مکتی بانی کی تحریک میں شریک تھا ،اب وقت آگیاہے کہ نریندرمودی کو جواب دیاجائے،انھوںنے کہاکہ شہداء اور غازیوںکے اولاد کبھی بھی شہداء کے مشن کو نہیں چھوڑے گی،پوری جماعت اسلامی اس مشن کی آمین ہے ہماری قربانیاں ہیں،ہم اس تحریک کی کامیابی کے لیے تمام محاذوں پر کام کررہے ہیں،انھوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیںتحریک آج جس مرحلے میںاس کا تقاضاہے کہ حکومت پاکستان پوری دنیا میں سفاری مہم منظم کرے ،OICاقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروںمیں اس مسئلے کو پوری طاقت کے ساتھ آٹھایاجائے،OICکا سربراہی اجلاس اسلام آباد میںبلوایا جائے،انھوںنے کہاکہ پاکستان کے 20کروڑ عوام کشمیریوںکے شانہ بشانہ ہیں،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے لاکھوں افراد کشمیریوںکے شانہ بشانہ ہیں،کشمیری آزادی کی اس جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں،ہندوستان کو دنیا میںکوئی ایک ملک ایسانہیں مل رہاہے جو اس کے موقف کی حمایت کرے،ساری دنیا کشمیریوں کے حق خوداردیت کو تسلیم کرتے ہیں،نریندرمودی آرایس ایس کے ایجنڈے کو آگے بڑھارہے ہیں۔

جو جنگ کا پیش خیمہ ہوگا۔