شہید رہنمائوںمولوی محمد فاروق اور عبدالغنی لون کو پیپلز مومنٹ کا خراجِ عقیدت

کشمیریوں کودنیا کی کوئی طاقت اپنے پیدائشی حق کے حصول سے باز نہیں رکھ سکتی، عالمی برادری کشمیر کی موجودہ صورتحال کو زیادہ دیر تک نظر انداز نہیں کر سکتی،میر شاہد سلیم

پیر 22 مئی 2017 13:49

شہید رہنمائوںمولوی محمد فاروق اور عبدالغنی لون کو پیپلز مومنٹ کا خراجِ ..
جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) مقبوضہ کشمیر میںجموںو کشمیر پیپلز مومنٹ نے میرواعظ مولوی محمدفاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کو ان کے یوم شہادت پرخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں تحریکِ آزادی کشمیر کے عظیم رہنما قرار دیاہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پیپلز مومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں میں پارٹی کارکنا ن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید میر واعظ مولوی محمد فاروق اور شہید خواجہ عبدالغنی لون نے کشمیری قوم کے حقِ خود ارادیت کے حصول کیلئے اہم اور قابلِ ستائش کردار ادا کیا ہے۔

میر شاہد سلیم نے کہا کہ آج جبکہ تحریکِ آزادی کشمیر ایک فیصلہ کن اور اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ،ہمیں میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدلغنی لون اور دیگر ہزاروں شہداء کو فراموش نہیں کرنا چاہیے جنہوں نے قوم کی عزت اور وقار کے لیے اپنی جانیں نچھاور کردی ہیں اور قوم کے کل کے لیے اپنا آج قربان کر دیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کشمیری سماج کے تمام طبقے بالخصوص نوجوان اپنے پیدائشی حق، حقِ خود ارادیت کے حصول کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور انہیں دنیا کی کوئی طاقت اپنے پیدائشی حق کے حصول سے باز نہیں رکھ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر کی موجودہ صورتحال کو زیادہ دیر تک نظر انداز نہیں کر سکتی۔میر شاہد سلیم نے کہا کہ شہید رہنمائوں مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون سمیت تمام شہدائے کشمیر کو خراجِ پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ریاست میں جاری حق ِ خود اردیت کی تحریک کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک پہنچا نے کیلئے یکسوئی سے کام کریں اور شہید رہنمائوں کی طرح اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لئے تیار رہیں۔

متعلقہ عنوان :