وزیراعظم آزادکشمیر کا آزادکشمیر کے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کیلئے آٹے کی قیمتوں میں کمی کافیصلہ

خصوصی رمضان پیکج کے تحت یہ آٹا آزادکشمیر کے تمام سرکاری ڈپوؤں پر دستیاب ہوگا‘ اس سلسلہ میں دو روز کے اندر اندر نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا

پیر 22 مئی 2017 15:05

وزیراعظم آزادکشمیر کا آزادکشمیر کے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر کے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کیلئے آٹے کی قیمتوں میں کمی کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ رمضان المبارک میں عوام کو کم نرخوں پر اشیائے خوردونوش مہیا کرنے کیلئے یوٹیلٹی سٹورزپر کم قیمت میں اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے آزادکشمیر کیلئے دگنا اضافہ کروالیا ہے ۔

آزادکشمیر میں قائم تمام یوٹیلٹی سٹورز اشیائے خوردونوش کم قیمت پر یکم رمضان سے دستیاب ہوں گے ۔ اس کے علاوہ آٹے کے نرخوں میں 150روپے فی من کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ خصوصی رمضان پیکج کے تحت یہ آٹا آزادکشمیر کے تمام سرکاری ڈپوؤں پر دستیاب ہوگا۔ اس سلسلہ میں دو روز کے اندر اندر نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :