وزیر اعظم نواز شریف وقت کی قلت کے باعث اسلامی سربراہ کانفرنس میں خطاب نہیں کر سکے۔ ترجمان دفتر خارجہ
کلبھوشن کابیان پاکستان میں بھارتی تخریب کار،دہشتگردوں کومالی امدادکاثبوت ہے۔عالمی برادری بھارتی اقدامات کا نوٹس لے۔ بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں حقیقت ہیں۔بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ
سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 مئی 2017 13:16
(جاری ہے)
مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
سری نگر کی جامع مسجد کے باہر ہر جمعہ کو بھارتی افواج تعینات کی جاتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں حقیقت ہیں لہٰذا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کا نوٹس لے۔ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ گذشتہ 70برس سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے۔بھارت کشمیر کی تحریک آزادی کوبدنام کرنے کے لیے دہشتگردی کے الزامات لگارہاہے۔میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ کشمیری رہنماآغاروح اللہ نے بتایا کہ بھارت جدوجہد آزادی کوبدنام کرنے کے لیے داعش بنا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی شہری شیخ نبی احمد تک قونصلر رسائی کی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی فلیگ میٹنگ جاری ہے۔چمن میں پاک افغان سرحد پر مشترکہ سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔فلیگ میٹنگ کے بعد ہی باب دوستی کھولنے کا سوچا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کابیان پاکستان میں بھارتی تخریب کار،دہشتگردوں کومالی امدادکاثبوت ہے۔کلبھوشن کے اعترافی بیان سے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت ملتے ہیں ۔گذشتہ روزایل او سی کے دورے میں اقوام متحدہ کے مبصرین پر فائرنگ کی گئی۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی پر فائرنگ کر رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.