28 مئی پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا انتہائی اہم دن ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

اس دن پاکستان دنیا کے نقشے پر پہلی مسلم ایٹمی قوت کے طور پر ابھرا‘ وزیراعظم نے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا‘ نواز شریف اب پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنا رہے ہیں‘ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی 19 ویں یوم تکبیر پر قو کو مبارکباد

اتوار 28 مئی 2017 11:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 19 ویں یوم تکبیر پر قو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا انتہائی اہم دن ہے ‘ اس دن پاکستان دنیا کے نقشے پر پہلی مسلم ایٹمی قوت کے طور پر ابھرا‘ وزیراعظم نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا‘ نواز شریف اب پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنا رہے ہیں‘ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

اتوار کو یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے 19 ویں یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ الله کے فضل و کرم سے پاکستان 1998 میں آج ہی کے دن ایٹمی قوت بنا۔

(جاری ہے)

28 مئی پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا انتہائی اہم دن ہے یہ دن پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے فخر کا دن ہے آج کے دن پاکستان دنیا کے نقشے پر پہلی مسلم ایٹمی قوت کے طور پر ابھرا۔

وزیراعظم نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ نواز شریف اب پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنا رہے ہیں۔ مادر وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے پر بہادر سپوتوںکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ (ن غ)